• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹھائس اگست کو یوم شہدائے صحافت منایا جائے گا ،ریلیاں سیمینار منعقد کئے جائیں گے ، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ہوا جس میں 28اگست کو شہدائے صحافت ڈے کی تیاریوں پر غور کیا گیا اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ 28اگست کو دوپہر دو بجے پریس کلب کوئٹہ میں سیمینار ہو گا جس میں سینئر صحافی و پی ایف یو جے کے صدر محمد افضل بٹ ‘ناصر ملک ‘ شفیع الدین اشرف ‘ ناصر زیدی اسکائپ پر جبکہ لالہ صدیق ‘انور ساجدی ‘سلیم شاہد اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ سیمینار کے انتظامات کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

سیمینار کے آخر میں ریلی نکالی جائیگی اور خبر رساں ادارے آن لائن کے دفتر کے سامنے شہدائے 28اگست کے ورثا کو معاوضوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کیا جائیگا اور دفتر کی انتظامیہ کو یادداشت پیش کی جائیگی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ‘گرانٹ اور ہائوسنگ سکیم میں پیشرفت پر بھی غور کیا گیا اور اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ عنقریب دونوں منصوبوں کے حوالے سے حکام سے ملاقات کی جائیگی اجلاس میں عامل صحافیوں پر زور دیا گیا کہ وہ 28اگست کے سیمینار و ریلی کی کامیابی کیلئے بھرپور تیاری کریں اور سیمینار میں بروقت شرکت یقینی بنائیں۔اجلاس میں سینئر صحافی شہزادہ ذوالفقار اور سلیم شاہد نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین