• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل زبیر محمود حیات کا نیسکام کا دورہ کارکردگی پر اظہار اطمینان،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (مانیٹر نگ سیل)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیسکام کا دورہ کیا ہے ،جس میں انہوں نےصلاحیتوں میں بہتری لانے کے لے نیسکام کے کردار پر اظہار اطمینان کیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل زبیر محمود حیات نے نیسکام کے دورے کے دوران،   اسٹریجک سسٹم پر اظہار اطمینان کیا ہے۔جنرل زبیرمحمود حیات کو نیسکام کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا کہنا تھا پاکستان امن پسند ملک ہے،پاکستان کسی صورت اپنے دفاع سے غافل نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نیسکام کی کوششوں سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا ہے۔جنرل زبیرمحمود حیات نے نیسکام کے سائنسدانوں اور انجینیرز کی خدمات کوسراہا ،اس موقع پر چئرمین نیسکوم اور ڈی جی ایس پی ڈی بھی موجود تھے۔

تازہ ترین