• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر ، طالب علم کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

سرینگر(جنگ نیوز)مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں اتوار کی صبح کالج کے ایک طالب علم کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کے علاقے ناگہ بل کے رہائشی گوہر احمد کی لاش اسکے گھر سے تھوڑی دور ایک باغ سے برآمد ہوئی۔ مقتول طالب کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ ہفتے کی شام کو گھر سے نکلا تھا۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے کے لیے جدید سازو سامان سے لیس بھارت کے 7 لاکھ سے زائد فوجی بھی کم پڑ رہے ہیں اس لیے بھارت کشمیریوں کی مبنی بر حق جدوجہد کو دبانے کے لیے مزید فوجی تعینات کررہا ہے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت سے فورسز کی مزید 4 بٹالین مقبوضہ وادی میں تعینات کی جارہی ہیں جن میں سے دو بٹالین سرینگر جموں شاہراہ کی حفاظت کے لیے سرینگر سے قاضی گنڈ تک شاہراہ کے دونوں اطراف تعینات رہیں گی جبکہ مزید دوبٹالین کو جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میںتعینات کیا جائے گا تاکہ پرامن احتجاجی مظاہروں، بھارتی فورسز پر نوجوانوں کے پتھرائو کے واقعات اور مجاہدین کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کو روکا جاسکے۔ 

تازہ ترین