• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دمشق میں ٹریڈ فیئر پر راکٹ حملہ، پانچ افراد ہلاک

دمشق (جنگ نیوز) شام کے دارالحکومت دمشق میں منعقد ہونے والے تجارتی میلے پرراکٹ حملے میں 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔شام کے صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ انہوں نے  اپنی حکومت کیخلاف مغربی سازشیں ناکام بنادیں۔ تفصیلات کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں راکٹ حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ راکٹ اس عمارت میں لگا، جہاں تجارتی  میلہ منعقد ہو رہا تھا۔ شام میں خانہ جنگی کے باعث یہ ٹریڈ میلہ پانچ برس بعد پہلی مرتبہ منعقد کیا جا رہا تھا۔

سرکاری سطح پر اس حملے کی تصدیق کی گئی ہے لیکن ہلاکتوں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔دوسری جانب شامی صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ مغربی طاقتوں کی طرف سے ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز ایک تازہ نشریاتی انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ انہیں ابھی تک جنگ میں مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے لیکن اس 6 سالہ بغاوت کو ناکام بنانے کی کوشش جاری رہے گی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ روس، ایران اور لبنانی ملیشیا کی معاونت سے ملکی فوج کو کامیابیاں ملی ہیں۔ اسد کے مطابق وہ روس کی ثالثی میں مزید سیز فائر معاہدوں کو خوش آمدید کہیں گے۔

تازہ ترین