• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور (خالد محمود خالد)دنیا کے مختلف ممالک کی طرح بھارت میں بھی اتوار20اگست کو مچھروں کا عالمی دن منایا گیا۔20اگست1897ء میں برطانوی ڈاکٹر سر رونلڈ راس نے یہ دریافت کیا تھا کہ مادہ مچھر ملیریا پھیلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ان کی اس دریافت کے بعد سے ہر سال عالمی طور پر یہ دن منایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں بھارت کے مختلف چینلز نے خصوصی پروگرام پیش کئے ۔

ایک بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں  معروف ماہر امراض جلدپروفیسر ڈاکٹر عاطف کاظمی نے بتایا کہ مچھر ہمیشہ انسانی جلد پر حملہ کرتا ہے ۔ا لہسن کو پانی میں ابال کر اس کے پانی کو گھروں میں کونوں کھدروں میں سپرے کر لیں جس سے مچھر وہاں نہیں آئیں گے۔ایک اور آسان نسخہ انہوں نے بتایا کہ گھروں میں پودینہ کے پودے اگائیں جس کی خوشبو سے گھر تو مہک اٹھے گا لیکن یہ مہک مچھروں کے لئے سخت ناگوار ہوتی ہے اور وہ وہاں سے دور رہیں گے۔

تازہ ترین