• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف خوداپنے دشمن‘مفاہمت کا باب بندہوچکا‘زرداری

Todays Print

لاہور(آئی این پی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف کا کوئی دشمن نہیں،وہ اپنے دشمن خود ہیں،افواہیں بے بنیاد ہیں،ن لیگ سے مفاہمت کاباب کب کابند ہوچکا ہے‘پیپلزپارٹی اپنے نظریے پر چلے گی‘این اے 120کا ضمنی انتخاب بھرپورانداز میں لڑیں گے ۔

وہ اتوار کو پارٹی رہنما فیصل صالح حیات سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ن لیگ سے مفاہمت کا کوئی امکان نہیں، پیپلزپارٹی سیاسی حکمت عملی کے تحت اپنے نظریے پر چلے گی۔فواہیں بے بنیاد ہیں،ن لیگ سے مفاہمت کاباب کب کابند ہوچکا ہے۔

تازہ ترین