• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر مہنگا ہونے کی تحقیقات مکمل ، رپورٹ آج وزارت خزانہ کو جمع کرائی جائیگی

Todays Print

کراچی (این این آئی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر مہنگا ہونے کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، رپورٹ آج پیر کو وزارت خزانہ کو جمع کرائی جائیگی ،5جولائی کوانٹر بینک مارکیٹ میں 104 روپے 85 پیسے پر ٹریڈ کرنے والا ڈالر اچانک 108 روپے 10 پیسے پر پہنچ گیا تھا،اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے روپے کی قدر میں کمی پر شدید الفاظ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سٹیٹ بینک کے مستقل گورنر کی تقرری اور روپے کی قدر میں کمی کی تحقیقات دس روز میں مکمل کرانے کا اعلان کیا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس رپورٹ کو مرتب کرنے میں ایک ماہ اور دس روز کا وقت لگایا ہے اور اب یہ رپورٹ پیرکو وزارت خزانہ کو جمع کرائی جائے گی۔

تازہ ترین