• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ منزل پل پر ون ویلنگ کرتے ہوئے 2؍ موٹر سائیکل سوار ٹرالر سے ٹکرا کر موقع پرہلاک

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عائشہ منزل پل پر ون ویلنگ کرتے ہوئےموٹر سائیکل سوار 2منچلے ٹرالر سے ٹکرا کر موقع پر ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد تھانے کی حدود عائشہ منزل پل پر موٹرسائیکل سوار2منچلے ون ویلنگ کر رہے تھے موٹرسائیکل بے قابو ہوکر ٹرالر میں جا گھسے اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئےپولیس کے مطابق متوفی دونوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی ،دونوں کی عمریں 20سے 22سال کے درمیان ہیں پولیس نے لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کر دیں۔

واضح رہے کہ ہر ہفتے اور اتوار کی شب لیاقت پل سے سہراب گوٹھ تک متعددمنچلے موٹر سائیکل ریس اور ون ویلنگ کر تے ہیں اوراس فاصلے میں 4تھانوں کی حدود آتی ہیں لیکن پولیس کی مجرمانہ خاموشی اور مک مکا کر کے ون ویلنگ کر نے والوں چھوڑ نے کے باعث منچلوں کے حوصلے بڑھتے ہیں ،جوایسے جان لیواحادثات کا سبب بنتے ہیں ،شہریوں نے صوبائی وزیر داخلہ ،آئی جی سندھ سے ،ایڈیشنل آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے اس سلسلے میں متعلقہ ایس ایچ اوز سے باز پرس کر کے ون ویلنگ کا خاتمہ کرایا جائے۔

تازہ ترین