• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف امریکی اداکار جیری لوئس 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Todays Print

کراچی (نیوز ڈیسک) 1950 کی دہائی سے مختلف کامیڈی فلموں کے ذریعے لوگوں کو ہنسانے والے معروف امریکی اداکار اور کامیڈین جیری لوئس 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ لاس ویگاس کی خبر ایجنسی کے مطابق وہ اتوار کی صبح اپنے گھر میں انتقال کرگئے۔ ان کی کئی فلمیں باکس آفس پر ہٹ ہوئیں۔ ان کی مشہور فلموں میں دی نٹی پروفیسر اور دی بیل بوائے شامل ہیں۔

انہیں امریکا کے مہنگے ترین اداکا ر و ں میں شمار کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کئی خیراتی پروگرامز میں بھی شرکت کی اور اکثر و بیشتر انہیں فلاحی سرگرمیوں میں بھی دیکھا جاتا تھا۔ ایک چیریٹی پروگرام میں انہوں نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے 2.45؍ ارب ڈالرز جمع کیے تھے۔ جیری لوئس امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر نووارک میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والدین کا تعلق بھی شو بز سے ہی تھا۔ انہوں نے شو بزنس میں پانچ سال کی عمر میں قدم رکھا اور بورش بیلٹ ہوٹل میں برادر کین یو اسپیئر اے ڈائم گیت گایا۔ انہوں نے دوسری بیوی سان ڈی پٹنک اور ایک لے پالک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔

تازہ ترین