• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سہالہ پھاٹک پر اوور ہیڈ برج کا افتتاح اکتوبر میں کرینگے

Todays Print

کہوٹہ : (نمائندہ جنگ )وزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی کہوٹہ تا راولپنڈی معیاری سڑک اور سہالہ پھاٹک پر اوور ہیڈ برج کا افتتاح اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کرینگے۔ منصوبے پر دو ارب روپے لاگت آئے گی ۔ کہوٹہ منیند تا کیرل روڈ 14کروڑ کے منصوبے کا افتتاح تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہے ۔ حلقہ پی پی ٹو میں گیس کی فراہمی کے لیئے سوا دو ارب جبکہ بجلی کی فراہمی کے لیئے 40کروڑ روپے محکمہ گیس اور بجلی کو ٹرانسفر کر دیئے گئے ہیں ۔

خاقان عباسی شہید اور بابائے کوہسار کرنل (ر) محمد یامین مرحوم نے 1985میں آج سے 32سال قبل تعمیرو ترقی اور غلامی سے آزادی کے جس دور کا آغاز کیا تھا ۔ ہر دن اس قافلے میں اضافہ ہوتا گیا ۔ ان خیالات کااظہار حافظ عثمان عباسی کوآرڈینیٹر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی شوکت جنجوعہ نے(14) کروڑ کی لاگت سے شروع ہونے والے کہوٹہ منیند تا کیرل سڑک کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر کھڈیوٹ میں چیئرمین راجہ سجاد ستی اور ماسٹر (ر) ظہور عباسی چیئرمین پنجاڑ کی جانب سے منعقد بڑ ے جلسہ سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین نرڑ بلال یامین ستی ، میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ چیئرمین مواڑہ ، راجہ ظہور اکبر چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ ، چیئرمین دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی ، شاہین ستی نے بھی خطاب کیا ۔

میزبان تقریب چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ راجہ سجاد ستی اور دیگر مقررین نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔ تقریب کی صدارت شاہین ستی نے کی ۔ مہمانِ خصوصی حافظ عثمان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حلقہ این اے پچاس کو ماڈل حلقہ بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کی اپ گریڈیشن اور سو کلو میٹر سڑکوں اور دیگر میگا پراجیکٹس کا افتتاح وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی خود کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ شہید الطاف ستی کے نام سے منسوب سڑک کے لیئے ایک کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری حکومت پنجاب نے دے دی ہے ۔

شوکت جنجوعہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی آئندہ الیکشن میں پہلے سے بھی زیادہ ووٹ لیں گے ۔ ہم یہود ونصاری کے ایجنٹوں کے ساتھ نہیں چل سکتے ۔ بلال یامین ستی نے کہا کہ اب ’’آندھوں نے بھی سرمہ ڈال لیا ہے ‘‘ آنے والے وقت میں برداری ازم ، خون اور تعصب کی سیاست کو اور نعرے لگانے والوں کو عوام مسترد کردینگے ۔ اس موقع پر چیئرمین ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ، چیئرمین دکھالی راجہ شوکت ، چیئرمین راجہ ندیم ، چیئرمین نا رہ ماسٹر (ر) چوہدری یونس ، چیئرمین لہڑی راجہ ممتاز ، اور دیگر سینکڑوں افراد بھی موجود تھے ۔ مہمان خصوصی حافظ عثمان عباسی کا جلسہ گاہ آمد پر پر تپاک استقبال کیا گیا ۔ بڑے جلو س کے ہمراہ میلوں دور سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے جلسہ گاہ تک لایا گیا۔

تازہ ترین