• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر رتھ فائوکی بے لوث خدمات ناقابل فراموش ہیں ،چیف جسٹس

Todays Print

اسلام آباد (خبر نگار) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پاکستان میں کوڑھ کے مریضوں کے لئے اپنی عمر وقف کرنیوالی غیر ملکی خاتون ڈاکٹر رتھ فائوکے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس نے ڈاکٹر رتھ فا ئوکو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں ، ڈاکٹر رتھ فائوکے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاءمدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈاکٹر رتھ فائوکی انسانیت کے لئے عظیم خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی لگن ، محنت اور بے لوث خدمت کے نتیجے میں پاکستان بھر میں کوڑھ کے ہزاروں مریضوں کی زند گیو ں میں تبدیلی آئی اور 1996ءمیں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان کو ایشیاءمیں کوڑھ کے مرض سے پاک پہلے ملک کا درجہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فائوکی انسانیت کے لئے بے لوث خدمات  ناقابل  فراموش ہیں  جنہیں  مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آنجہانی ڈاکٹر رتھ فائوکی آخرت کی منازل کو آسان بنائے۔

تازہ ترین