• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناگن چورنگی،وکیل اور اس کی سابق بیوی کا پڑوسی خاتون پر حملہ

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناگن چورنگی میں واقع اپارٹمنٹ کے رہائشی وکیل اور اس کی سابق بیوی نےبیٹے کے ہمراہ اسی اپارٹمنٹ کی رہائشی خاتون کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے زخمی کر دیا، پولیس نے وکیل اور اس کی سابق بیوی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ،جبکہ ان کا بیٹا موقع سے فرار ہو گے۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود ناگن چورنگی کے نزدیک واقع ماریہ اپارٹمنٹکی رہائشی 40سالہ رباب فاطمہ زوجہ حید رعلی کو مذکورہ اپارٹمنٹ کے رہائشی ایڈوکیٹ محمد اسلم اور اس کی سابق اہلیہ ملزمہ حناءناز اوربیٹے وسیم نے چھریوں کے پے در پے وار کرکے شدید زٰخمی کر دیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون عباسی اسپتال منتقل کیا اور ملزم ایڈوکیٹ محمد اسلم اور اس کی سابق بیوی حناءناز کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کا بیٹا وسیم موقع سے فرار ہوگیا،زخمی خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان مذکورہ اپارٹمنٹ کے فلیٹ پر قبضہ کیا ہوا ہے اور اپارٹمنٹ کے دیگر رہائشیوں سے اکثرجھگڑتے ہیں اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمےبنوا کر انہیں جیل بھجوا دیتے ہیں،پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس کوبیان دیا ہے کہ واقعہ بچوں کی لڑائی کے دوران پیش آیا ہے، تاہم پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر324/17زیر دفعہ354.506درج کرکےتفتیش شروع کردی ہے،جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین