• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف طبی معائنہ کیلئے24اگست کو لندن جائیں گے

Todays Print

اسلام آباد (صباح نیوز)سابق وزیر اعظم میاں  نواز شریف24اگست کو لندن روانہ ہوں گے جہاں ہسپتال میں ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں  نواز شریف طبہ معائنہ کے لئے 24اگست کو لندن جائیں گے، بیگم کلثوم نواز بھی پہلے ہی لندن میں مقیم ہیں جہاں ایک نجی ہسپتال میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے ۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی میاں  نواز شریف بیرون ملک اپنا علاج اور چیک اپ کرواتے رہے ہیں ۔ اس سے قبل ماضی میں جب میاں نواز شریف کو عارضہ قلب کی شکایت ہوئی تھی تو ان کے دل کی سرجری کی گئی تھی جس کے بعد وہ کئی روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد صحت یابی کے بعد وہ وطن واپس لوٹے تھے ۔

تازہ ترین