• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال کا آخری سورج گرہن آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 47 منٹ پر شروع ہوگا

کراچی (نیوز ڈیسک) رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 21 اگست 2017 بروز پیر کو ہوگا۔ یہ گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا تاہم امریکا سمیت مختلف ملکوں کے ماہرین اور عام عوام اس کا مشاہدہ کر سکیں گے۔ گرہن کا آغاز رات 8 بجکر 47 منٹ پر ہوگا جبکہ اختتام رات 2 بجکر 4 منٹ پر ہوگا۔ 2017ء کا پہلا سورج گرہن 26؍ فروری کو ہوا تھا۔ امریکا کی 100 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ سورج کو مکمل گرہن لگے گا۔

ماہرین کے مطابق امریکا میں ہاپکن ویلز وہ مقام ہوگا جو سورج گرہن کا مرکز ہوگا۔ امریکا میں دوپہر ایک بجکر 20 منٹ پر چاند سورج کے سامنے آجائے گا اور زمین پر دن کے وقت میں اندھیرا چھا جائے گا۔ یہ تاریکی تقریباً دو منٹ 40 سیکنڈ تک جاری رہے گی۔

امریکا میں مختلف ریاستوں میں حکام نے عام عوام کے مشاہدے کیلئے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں جبکہ ماہرین فلکیات بھی اس مظہر کا مشاہدہ کریں گے۔ ناسا نے گرہن دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد میں خصوصی عینکیں تقسیم کی ہیں اور انہیں ہدایت کی ہے کہ سورج کو چشمے کے بغیر کھلی آنکھ سے دیکھنے سے گریز کریں۔

تازہ ترین