• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی میں دھڑےبندی نہیں محض پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، رانا تنویر

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کا جانب گا مزن کررہی ہے، گزشتہ چار سالوں میں جتنی ترقی ملک نے موجودہ حکومت میں کی اسکی مثال ملکی تا ریخ میں ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی ،توانائی بحران کے خاتمہ کے لئے میگا پراجیکٹ مکمل کئے گئے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے (131)میں مختلف ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر نارنگ منڈی میں ایک بڑ ے عوامی اجتما ع سے خطاب اور ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔

رانا تنویر  نے کہا کہ حکومت اور ادروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں ہو گا محاذ آرائی صرف میڈ یا پر ہی نظر آرہی ہے۔ عمران خان ایک غیر سنجیدہ سیاستدان ہے،عوام اس کے رویئے اور انتشار کی سیاست سے تنگ آچکے ہیں، یو ٹرن خان کا کو ئی سیاسی مستقبل نہیں ،آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) ملک گیر کا میابی حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اور ہر جمہوری پارٹی میں اختلاف رائے ہو تا ہے مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ مسلم لیگ (ن) میں کسی قسم کی کوئی دھڑے بندی ہے یہ محض مسلم لیگ (ن)کے خلاف پراپیگنڈہ ہے ۔

تازہ ترین