• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی2روزہ"فٹنس ایکسپو دبئی 2017ء " ایکسپو سینٹر میں اختتام پذیر

لاہور (نمائندہ جنگ)دو روزہ  پاکستان کی پہلی فٹنس ایکسپو دبئی 2017ءایکسپو سینٹر لاہورمیں اختتام پذیر ہوگئی۔آخری روز عالمی شہرت یافتہ تن سازوں امریکی تن ساز کائے گرین،ٹوم کولیمین، ایڈم پیز ،کوچ اعلیٰ،ڈیوڈکوڈیرونے لائیوایکسپوزنگ کرکے لاہوریوں کو لطف اندوز کیا۔ مقامی تن سازوں نے بھی شہرہ آفاق تن سازوں کے سامنے اپنی فٹنس کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

فٹنس ایکسپو دبئی کے سی ای او عارف مرزا  نے بتایا کہ کائے گرین آرنلڈ کلاسیک 2016 چیمپئین ہے تین بار مسٹر اولمپیا کے رنر اپ رہا ہے۔ انٹرنیشنل باڈی بلڈرز نے لاہوری نوجوانوں کے لیے  امریکی تن سازکائے گرین اورایڈم پیز ،یوکےکےٹوم کولیمین ،یو ای  اےکےکوچ اعلیٰ اوریونان کےڈیوڈکوڈیرو  نے خصوصی طور پر پرفارم کیا۔

فٹنس ایکسپو میں فٹنس ایکسپو میں آئے ہوئے دیگر تن سازوں نے بھی حاضرین کو اپنی فٹنس سے خوب متاثر کیا۔ مقامی تن سازوں کی بڑی تعداد نے اپنے پسندیدہ بین الاقوامی تن سازوں کی  اپنے سامنے لائیو ایکسپوزنگ تو دیکھی ہی، خود بھی مختلف ویٹ کٹگریز میں تن سازی کر کے مہمانوں کو متاثر کیا۔

تازہ ترین