• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری معاہدے کا تحفظ اولین ترجیح ہے، حسن روحانی

تہران (جنگ نیوز) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اُن کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح جوہری ڈیل کو امریکا سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ کا بنیادی فریضہ یہ ہے کہ وہ جوہری ڈیل کی روشنی میں طے پانے والے مشترکہ جامع پلان کی حفاظت کریں اور کسی طور پر اُسے امریکا اور دوسرے مخالفین کی جانب سے نقصان نہ پہنچنے دیں۔

ایرانی صدر نے ملکی خارجہ پالیسی کی ترجیحات اور جوہری ڈیل کی اہمیت کے حوالے سے ان خیالات کا اظہار ملکی پارلیمنٹ میں کیا۔ دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ نے آج اتوار بیس اگست کو روحانی کے سترہ میں سے سولہ وزراء کی توثیق کر دی ہے۔ توانائی کے لیے نامزد وزیر کی منظوری نہیں دی گئی۔

تازہ ترین