• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کے ساحلی تفریحی مقام’’جمیرا بیچ‘‘ کے قریب زیر تعمیرعمارت میں آتشزدگی

 کراچی(نیوزڈیسک) دبئی کے ساحلی تفریحی مقام’’ جمیرا بیچ‘‘ کے قریب زیر تعمیرعمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے  تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں واقع معروف ’’جمیرا بیچ‘‘ کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فوری طور پر قابو پانے کیلئے متعلقہ محکمے کی جانب سے اقدامات کئے گئے،  فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

تازہ ترین