• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کانفرنس، مہاجر قومی موومنٹ پی ایس پی، مہاجر اتحاد بھی مدعو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگل کو ایم کیو ایم کے تحت ہونے والی کثیر الجماعتی کانفرنس میں مہاجر قومی موومنٹ، پی ایس پی اور مہاجر اتحاد تحریک کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے مختلف وفود پیر کو تینوں جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقات کریں گے، کانفرنس کے لئے ایم کیو ایم نے دیگر سیاسی مذہبی اور دینی جماعتوں سے رابطے کے لئے رابطہ کمیٹی ، منتخب نمائندوں پر مشتمل وفد تشکیل دے دئیے ہیں جو پیر کو ان سے رابطہ کر کے انہیں دعوت دے گا۔

دریں اثناایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے اتوار کی شب سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کی سر براہی میں پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل سے ملاقات کی اور انہیں منگل کو ایم کے تحت ہونے والیکثیر الجماعتی کانفرنس میں شر کت کی دعوت دی، اس موقع پر ایم کیو ایم کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی سید فیصل سبزواری، رابطہ کمیٹی کے رکن فرقان اطیب جبکہ پی ٹی آئی کے سنیئر رہنما اسد عمر اور علی زیدی بھی موجود تھے، پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے ایم کیو ایم کے وفد کی دعوت قبول کرتے ہوئے اپنی شرکت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ملک اور شہر کے مفاد میںہونے والی ہر اچھی کوشش کی حمایت کریں گے۔

تازہ ترین