• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمباکو نوشی صحت کیلئے مضر ہے، یہ اقتباس سگریٹ کی ہر ڈبیا پر تحریر ہوتا ہے۔ سگریٹ نوشی یا تمباکو نوشی ایک تشویشناک عادت ہے جو عصر حاضر میں نوجوانوں کیلئے بیشمار صحت اور معاشی مسائل کا پیش خیمہ ہے۔ مگر سگریٹ نوشی کے بعد شیشہ اسموکنگ کا رجحان ہمارے ملک کے نوجوانوں میں بہت تیزی سے پھیل رہا، جو کہ تمباکو نوشی کی جدید قسم ہے جس نے نہ صرف ہماری نوجوان نسل کو بلکہ ہمارے ملک کو بھی تباہی و بربادی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ پاکستان میں نوجوان نسل میں تمباکو کے نشے کا رجحان بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ہمارے ملک کی نوجوان نسل زہر کو شیشہ کے نام پر اپنی رگوں میں گھول رہی جس کے مضر اثرات صحت پر مرتب ہوتے ہیں مگر اب حال یہ ہے کہ نوجوانوں نے شیشہ پینے کی عادت کو بھی بطور فیشن اپنا لیا ہے کیونکہ وہ اس کے خطرناک نقصانات سے لاعلم ہیں اس لیے یہ امر بہت ضروری ہے کہ نوجوانوں کو شیشے سے جڑے نقصانات سے روشناس کروایا جائے۔
(کتیبہ ثناء)
(katiba2113.khan@gmail.com)

تازہ ترین