• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رویہ انسانی زندگی کا ایک ایسا جز ہے جس کا اثر انسان کے ظاہری و باطنی کردار پر گہرا تاثر چھوڑتا ہے۔ ہمارے ہاں عموماً لوگ ایک دوسرے کو اپنے رویوں کی بدولت ہی جانچتے پرکھتے ہیں۔ لوگوں کے رویے ہی ہمیں ان کی طرف قدم بڑھانے کا حوصلہ دیتے ہیں اور قدم پیچھے رکھنے پر مجبور کرتے ہیں۔ لہٰذا ضروری ہے کہ ہم اپنی رویوں کو جانچنے کی صلاحیت میں بہتری لائیں تاکہ آنے والی زندگی میں مشکلات سے بچ سکیں۔ انسانی رویوں کو سمجھنا ہمارے لیے بہت ضروری ہے ان ہی کی وجہ سے ہم یہ تعین کرتے ہیں کہ کن لوگوں سے میل ملاپ رکھنا ہے اور کن سے کنارہ کرنا ہے۔ رویئے کی عمدگی ہی ہمیں معاشرے میں عزت دلاتی ہے اور مرنے کے بعد بھی لوگ اچھے الفاظ میں ذکر کرتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے ہمیں اپنے اخلاق، اپنے رویے میں نرمی لانی چاہئے کیونکہ ہمارے آقاﷺ نے بھی حسن اخلاق کا درس دیا ہے اور ہمیں اس پہ عمل کرنا چاہئے۔
(زہرا تنویر)
(zahratanveer@gmail.com)

تازہ ترین