• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف کا 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان نے جواب نہ دیا، 9 ستمبر کودوبارہ طلب

Todays Print

لاہور ( این این آئی ،آن لائن )وزیر اعلیٰ  پنجاب میاں  شہباز شریف کی طرف سے   چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف   دائر 10 ارب کے ہرجانہ کے دعویٰ میں پیش نہ ہونے پرمقامی عدالت نے 9 ستمبرکودوبارہ  طلب کر لیا۔

  لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان کی عدالت میں  دعویٰ کی سماعت ہوئی جس کے دوران  عمران خان کی طرف سے کوئی  جواب داخل نہیں کرایا گیا جس پرتحریک انصاف  کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 ستمبر تک جواب طلب کر لیا گیاہے۔

دائر ہرجانہ کے دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیا  ہےکہ عمران خان نے پاناما پیپرز کے معاملے پر شہباز شریف کی جانب سے 10 ارب روپے کی پیش کش کا بے بنیاد الزام عائدکرکے کردار کشی کی اور سیاسی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کی ہے   نیز قوم کو گمراہ کرنے کی  دانستہ کوشش کی گئی ہے۔ لہٰذا غلط بیانی کرنے پر عدالت عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کی ڈگری جاری کرے۔ عدالت نے عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

تازہ ترین