• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ہنگاموں کے ذریعے ججوں پردبائوبڑھاناچاہتی ہے،اعتزازاحسن

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہاہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں مگر ایک خاندان نے فیصلہ کر لیا کہ وہ ایک سرکاری ادارے کے سامنے پیش نہیں ہو گا۔

حکومت ہنگاموں کے ذریعے ججوں پردبائوبڑھاناچاہتی ہے،لاہورمیں وکلاء کی توڑپھوڑ دیکھ کرتکلیف ہوئی ،تشددکاراستہ اختیار کرنیوا لو ں کیساتھ نہیں،عدالت کے سامنے پیش ہو جانا کوئی انا کا مسئلہ نہیں، پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنےکہاکہ وکلا نے برصغیر کی سب سے کامیاب تحریک چلائی جس کا مقصد ججز کو بحال کرنا تھا۔

دو سال ججز کی تحریک میں ایک پتہ تک نہیں ٹوٹنے دیا، آج ملتان اور لاہور میں وکلا اور ریاستی مشینری میں جو تصادم ہوا وہ افسوسناک ہے، حکومت چاہتی ہے کہ ہنگاموں کے ذریعے ججوں پر زیادہ سے زیادہ دبا بڑھے،کالے کوٹ پہنے دوستوں کو اپنے مطالبات کیلئے املاک کا نقصان اورتوڑپھوڑ کرتے دیکھ کر تکلیف ہوئی، تشدد کاراستہ اختیارکرنیوالوں کیساتھ نہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ کالے کوٹ کا ایک تقدس ہے اور بار کی منتخب قیادت ایک جمہوری طریقےسے آئی ہے، بار کی قیادت کو یہ معاملات طریقے سے سنبھالنا چاہئیں کیونکہ اس طرح کے واقعات سےہمارمذاق اڑایا جا رہا ہے، وکلاء گردی کی ایک نئی اصطلاح شروع ہو گئی ہے۔  

تازہ ترین