• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کےخاتمے کیلئے ہمہ جہت اقدامات کرنا ہونگے، جنرل (ر)ظہیر الاسلام

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اورسنٹر فار گلوبل اینڈ سٹرٹیجک سٹڈیز کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیرالاسلام نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے متاثرہ ممالک اس کے خاتمے کے لئے ہمہ جہتی اقدامات کریں۔

دہشتگردی کے حوالے سے مشرق مغرب پر اور مغرب مشرق پرالزام عائد کررہا ہے، پاکستان اور خطے کے دیگرملکوںکو دہشت گردی کے عفریت کا سامنا ہے اس ضمن میں مشرق مغرب پر اور مغر ب مشرق پرالزام عائد کررہاہے ، دہشت گردی کے مقابلے کے لئے متاثرہ ممالک کو ہمہ جہتی اقدامات کرنا ہونگے، ان خیالات کااظہار انہوں نےپیر کو اسلام آباد میں سی جی ایس ایس(سنٹرفار گلوبل اینڈ سٹرٹیجک سٹڈیز) کے زیراہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیمینار سے اقوام متحدہ کے پاکستان میں انسداد منشیات شعبے کے سربراہ سیزر جیوڈز ، احمر بلال صوفی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ہارون اسلم،سابق جج محبوب قادر ،لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیر الا سلا م اورمیجرجنرل ریٹائرڈ سید خالد عامر جعفری نے خطاب کیا۔ سیمینار کا مقصد انسداد دہشت گردی کے پاکستانی بیا نیے کے مختلف پہلوئوں پراظہارخیال کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مزید اقدامات کی تجاویز پر غور کرنا تھا۔

تازہ ترین