• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

اسلام آباد (نیوز ایجنسیز) پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی رہنما عائشہ گلالئی نے عمران خان پر پھر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بل کلنٹن نہیں اورنہ ملک کے صدربن سکتے ہیں،مونیکا لیونسکی کا کیس میرے ساتھ ملانا شرمناک ہے ،میرا کیس غیر مناسب پیغامات تک محدود ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری نے کہا کہ کچھ ایم این ایزکوخرید لیا گیا، طاہرالقادری خود کو عالم کہتے ہیں لیکن میں انہیں انتہا پسند سمجھتی ہوں، طاہر القادری لاشوں پر سیاست کرتے ہیں۔

عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عمران کواپنے پیچھے چھپنے نہ دے، معلوم ہوا ہے کہ جماعت اسلامی کمیٹی کی مخالفت کررہی ہے، ایوان میں ووٹنگ کرائی جائے پارلیمانی کمیٹی بننی چاہیے یا نہیں۔ ان کا کہناتھا کہ عمران خان جلسے میں شریک خواتین کو ہماری خواتین کہتے ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین جلسے میں شریک خواتین کو بہنیں اور بیٹیاں کہتے ہیں۔

تازہ ترین