• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کا روبا رحصص میں مند ی بر قرار 100انڈ یکس 42 ہزار کی نفسیا تی حد سے بھی گر گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،برکرورز کے خلاف جاری کاروائی اور سیاسی بے یقینی کے باعث منگل کو مارکیٹ میں آغاز سے ہی فروخت کا زبردست دباؤدیکھا گیا،پہلے سیشن میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی تاہم دوسرے سیشن میں بڑے انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بھاری خریداری کے باعث فروخت کا دباؤ کم ہوا جس  کی وجہ سےاختتام پر  100انڈیکس  170پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا ۔منگل کو مارکیٹ کا ٹرن اوور 6.38کروڑ شیئرز زیادہ رہا ،ٹریڈنگ ویلیو میں بھی گذشتہ روز کی نسبت 4.34ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور مارکیٹ کیپٹل پیر کی نسبت 37.43ار ب روپے بڑھ گیا ،تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کئی روز سے جاری مندی کا تسلسل منگل کو بھی برقرار نظر آیا ، 100انڈیکس 170.22کی کمی سے 42ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آکر 41983.16پوائنٹس پر بند ہوا ، 30انڈیکس میں 101.38پوائنٹس کی کمی ہوئی اور یہ 21772.56سے کم ہو کر 21671.18پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ  آل شیئرز انڈیکس میں 125.58پوائنٹس کی کمی واقع ہو ئی اور یہ 30023.25سے کم ہو کر 29897.67پوائنٹس پر آگیا ۔

مارکیٹ میں گذشتہ روز کی نسبت 6کروڑ 38لاکھ 54ہزار شیئرز کا زیادہ کا روبار ہوا ،ٹریڈنگ ویلیو 4ارب34کروڑ 82لاکھ روپے بڑھ کر 12ارب 15کروڑ 16لاکھ روپے تک پہنچ گئی اور مارکیٹ کیپیٹل 37ارب 43کروڑ 40لاکھ روپے کے اضافے سے 87کھرب 77ارب 31کروڑ 79لاکھ تک جا پہنچی ،منگل کو مجموعی طور پر 374کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا 106کے بھاؤ میں اضافہ 252کے بھاؤمیں کمی جبکہ 16کے بھاؤ میں استحکام رہا منگل کو مارکیٹ میں سب سے زیادہ ایز گارڈ نائن ،عائشہ اسٹیل مل اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن2کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت سب سے زیادہ بڑھی ان میں فلپس مورس اور یونی لیور فوڈز شامل ہیں انکے شیئرز کی قیمت میں 127.50روپے اور 110روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا دوسری جانب رفحان میز اور سروسز انڈسٹری کے شیئرز کی قیمت میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی جو کہ بالترتیب 90روپے اور 61.76روپے تھی۔

تازہ ترین