• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان ایجنسی میں ٹرک ٹرمینل تعمیر کرنے کا فیصلہ ،اراضی حاصل کرلی

اسلام آباد( این این آئی)وفاقی حکومت نے افغانستان کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے غلام خان میں ٹرک ٹرمینل تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شمالی وزیرستان ایجنسی کی پولٹیکل انتظامیہ کے ترجمان نے سرکاری ریڈیو کو بتایا کہ اس مقصد کے لئے 150کنال اراضی حاصل کر لی گئی ہے۔

یہ ٹرمینل طورخم ٹرمینل کی طرز پر ہی تعمیر کیا جائے گا اور اسے 30کروڑ روپے کی لاگت سے تین ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے افغانستان اور وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ تجارت کو فروغ ملے گا ۔

تازہ ترین