• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، یورپ اور ایشیامیں سونے کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیامیں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان سیاسی تناؤ کے باعث قیمتی دھات کی طلب میں اضافہ ہے۔نیویارک میں وقفے کے بعدا سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 1292.18 ڈالر فی اونس رہے۔

امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.4 فیصد بڑھنے کے بعد 1296.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1288.90 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1294.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیاءمیں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1286.01 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 1291.70 ڈالر فی اونس کی سطح پر فلیٹ رہے۔

تازہ ترین