• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کیخلاف ریلی میں شرکت کر کے بھرپور احتجاج کرینگے،تاجر رہنما

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف تاجرریلی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، مارکیٹوں اور پورے شہر میں احتجاجی ریلی کے بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں ، اسمال ٹریڈرز کی پریس ریلز کے مطابق جوڑیا بازار ایسوسی ایشن کے صدر جعفر کوڑیا کی زیر صدارت کاغذی بازار کپڑا مارکیٹ میں تاجروں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تاجر ریلی کو کامیاب بنانے کی حکمت عملی طے کی گئی ۔

اجلاس سے کپڑا مارکیٹ کے رہنما ناصر انصاری ، جونا مارکیٹ کھجور بازار کے رہنما جاوید حاجی عبد اللہ ، پاکستان پرٹنگ پریس ایسوسی ایشن کے رہنما امین الدین ، اسمال ٹریڈرز میریٹ روڈ کے رہنما عثمان شریف ، صدر ٹریڈ الائنس کے رہنما محمد ربان ، حاکم خان ، اقبا ل کاکاخیل ،محمد عابد ، سلیم ملک اور دیگر نے خطاب کیا۔جوڑیا بازار ٹریڈ ایسوسی ایشن کے صدر جعفرکوڑیا نے کہا کہ کے الیکٹرک نرخوں میں اضافہ کا مطالبہ کر کے عوام اور تاجروں کو مزید لوٹنا چاہتی ہے ۔

تاجر ریلی میں شرکت کر کے بھرپور احتجاج کریں گے۔اس ضمن میں اسمال ٹریڈر ز کراچی کے صدر محمود حامد نے مختلف مارکیٹوں میں اوراسمال ٹریڈرز کے رہنما اقبال یوسف نے آج شام نیو میمن مسجد پر کارنر میٹنگ سے بھی خطاب کیا ۔ انجمن تاجران بھینس کالونی کے صدر عبد الرشید عباسی ، حفیظ الرحمن تاجران داؤد چورنگی کے رہنما محمد نواز ماسرار درویش ، لانڈھی 89رضی مارکیٹ لانڈھی کے تاجر رہنماؤں انور خان اور منصف دار نے بھی اسمال ٹریڈرز کی 24اگست کی احتجاجی ریلی کی بھرپور احمایت کا اعلان کیا۔

تازہ ترین