• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک آزادی کشمیر کو آگے بڑھانے کیلئے نوجوان نسل کو قیادت دیناہوگی، ڈاکڑعبدالباسط

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) مسئلہ کشمیر کے لیے نئی نوجوان نسل کو شامل کرنا ہوگا۔ جو آج فرنٹ لائن پر نظر نہیں آرہی ہے۔ تحریک آزادی کشمیر کو آگے بڑھانے کے لیے نئی نوجوان نسل کو قیادت میں شامل کرنا ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر میں تحریک کا سہرا نئی نوجوان نسل کو جاتا ہے، جنہوں نے اپنی جانی، مالی قربانیاں دے کر مسئلہ کشمیر کو پھر سے عالمی سطح پر زندہ کیا ہے۔ طاقت کے زور پر آزادی کی تحریکوں کو دبایا نہیں جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی پاکستان سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ممتاز قانون دان ڈاکٹر عبدالباسط نے لندن میں ایک مقامی ریسٹورنٹ میں دوران تقریب جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے بانی رہنما بیرسٹر قربان علی کی پانچویں برسی پر کیا۔

بیرسٹر قربان علی کو ایک بہترین آزادی پسند، بااصول، خوشحال و خودمختار کشمیر کے حامل نظریات کا ترجمان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بیرسٹر قربان علی مرحوم کےسائنسی نظریات، جمہوری انقلاب، طبقاتی جبر کے خاتمے اور استحصال سے پاک معاشرہ کے قیام کے مشن کوآگے بڑھایا جائے۔ عوام میں سیاسی و انقلابی شعور بلند کرنے کا فریضہ ادا کرنے کے لئے آپس میں اتحاد اتفاق ایک متفقہ سوچ اختیار کرنی ہو گی تا کہ عوام انقلاب کے علم اور فن سے آگہی کرتے ہوئے سیاسی، سفارتی اور انقلابی محاذ پر متحد و منظم ہوکر جدوجہد سے عظیم کامیابی حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید کشمیر محمد مقبول بٹ نے اپنی جان کی بازی دے کر تحریک کو زندہ کیا۔

امریکہ ایک بڑا سامراج ہے جو پاکستان کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔ مگر پاکستانی قوم امریکہ کو اس بات کی اجازت نہیں دے سکتی۔ یہ ایک نظریاتی ملک ہے۔ انہوں نے کہا کشمیر کا فیصلہ قوم نے کرنا ہے۔ فوج نے نہیں کرنا ہے۔ ہماری کشمیری قیادت نے بیس کیمپ کو تحریک کا مرکز نہیں بنایا۔ بیرسٹر ڈاکٹر عبدالباسط نے اس ٹرسٹ کے قیام کے لیے مالی تعاون کا اعلان بھی کیا۔ ڈاکٹر عبدالباسط نے کہا چین ہمارا ہمسایہ ملک ہے۔ پاکستان گورنمنٹ میرپور ائر پورٹ کی تعمیر کا وعدہ پورا کرے۔ اس موقع پر جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ نے مرحوم بیرسٹر قربان علی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا۔ ان کا مشن جاری رہے گا۔ ممتاز کشمیری رہنما رہنما غالب بوستان ایڈووکیٹ نے مرحوم بیرسٹر قربان علی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا مشن جاری رکھنے کا عہد کیا۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنما چوہدری محمد صدیق اور کشمیر لبریشن کونسل کے چیئرمین نجیب افسر نے کہا کہ غیر ریاستی جماعتوں کو نکالنے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ بزرگ کشمیری رہنما عبدالجبار بٹ نے کہا بیرسٹر قربان علی مرحوم کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا مشن جاری رکھنے کا عہد کیا۔ کشمیر نیشنل پارٹی کے سربراہ عباس احمد بٹ نے مرحوم بیرسٹر قربان علی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نظریات، ان کی سوچ کو آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق کے خلاف پاکستان کے سیاستدان نے جو نازیبا زبان استعمال کی وہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے خالق انصاری، محمد مقبول بٹ شہید، صوفی زمان، کے ایچ خورشید، دیگر لیڈران ہماری تحریک کا سنگ بنیاد ہیں۔

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری طاہر بوستان قادری ایڈووکیٹ نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہا، ہماری جماعت بیرسٹر قربان علی مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنا مشن جاری رکھے گی۔ اس طرح کے خیالات کا اظہار این این کے سابق صدر شاہد اعظم، آصف مسعود چوہدری قوم پسند طالب علم رہنما، ظفر حیات، راجہ سکندر، خواجہ حسن، عباس ملک، ظفر ایڈووکیٹ، محمد الیاس نے کیا۔ آخر میں تنظیم کے میزبان رقیب کشمیری نے تمام مہمانوں کا اس پررونق تقریب میں شریک ہونے پر شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین