• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین الاقوامی اہم شخصیات کی پاکستان کے70ویں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت

لندن (نیوز ڈیسک) بین الاقوامی شخصیات نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں پاکستان کا70ویں یوم آزادی منایا۔ اس متاثرکن تقریب کا اہتمام اور صدارتی یو آئی سی ایف (یوکے) کے صدر شہزاد حیات نے کی۔ برٹش آرمی کے سابق اعزازی فیلڈ مارشل لارڈ چارلس جوکہ ڈیفنس چیف بھی رہ چکے ہیں اور فی الوقت ہر میجسٹی کی ہائوس ہولڈ کیولری (کوئنز گارڈز) کے کمانڈر انچیف ہیں۔ وہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ہائی کمشنر سید ابن عباس کو برطانیہ میں ممتاز بین الاقوامی وی آئی پیز نے جوکہ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن آئے تھے نے پاکستان کی یوم آزادی کی70ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

فیلڈ مارشل کے ہمراہ چیف آف ڈیفنس پیپل برٹش آرمی لیفٹیننٹ جنرل رچرڈنگی، سلطنت اردن کے بریگیڈیئر جنرل اے اے ایاسراہ، ارجنٹائن کے سفیر کارلوس سیرسالہنڈوراس کے سفیر آئیوان رومیرو مارٹنز، افغان سفیر جواد، امریکی سفارت خانہ کے پولیٹیکل منسٹر زچری ہرکن رائیڈر، بھارت میں سابق ہائی کمشنر شاہد ملک، برطانیہ میں پہلے مسلمان لارڈ نذیر احمد، برطانوی پارلیمنٹیررینز، امریکہ، مشرق وسطیٰ، چین اور افریقہ کے فوجی اتاشیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ بین الااقوامی وی آئی پیز کے اس اجتماع کا ہائی کمشنر سید ابن عباس نے خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اس موقع پر پاک برطانیہ تعلقات میں گرم جوشی اور فعال کردار ادا کرنے پر برٹش پاکستانی کمیونٹی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین