• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج میں کوتاہی سے بچنے کیلئے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے، مصباح المالک

برمنگھم (ابرار مغل) فریضہ حج کی ادائیگی کے بارے میں معلومات اور رہنمائی کے لیے مرکزی جامع مسجد قادریہ ٹرسٹ برمنگھم میں مفتی اعظم، مفتی گل رحمٰن قادری کی صدارت اور صاحبزاد پیر طیب الرحمٰن قادری کی زیر نگرانی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی نظامت و میزبانی ادارہ مصباح القرآن برمنگھم کے مہتمم صاحبزادہ پیر مصباح المالک لقمانوی نے کی۔

فریضہ مقدس کے لیے جانے والوں کی کثیر تعداد کے علاوہ مختلف شخصیات نے بھی شرکت کی۔ جملہ انتظامات حافظ عبدالرئوف، حاجی محمد رمضان، کونسلر محمد عظیم، حافظ ناصر احمد نقشبندی سمیت مختلف اراکین ٹرسٹ نے کیے۔ صاحبزادہ پیر مصباح المالک نے کہا کہ حج کی ادائیگی مقدس فریضہ ہے۔ اس میں کوتاہی، غلطی اور بے ضابطگی سے بچنے کے لیے ہمیں حجاز مقدس سے قبل مناسب تربیت اور رہنمائی حاصل کرنی ہوگی۔ دوران حج غیر ضروری باتوں، موبائل کے استعمال سے بچنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دوران ادائیگی ہماری ساری توجہ عبادت اور قرب الٰہی حاصل کرنے پر مرکوز ہونی چاہیے۔ دیگر نے کہا کہ حجاز مقدس کا سفر خوش نصیبوں کو میسر آتا ہے۔ ہمیں اس سفر کو قرب الٰہی اور عشق رسولؐ کا ذریعہ بنانا ہوگا۔

تازہ ترین