• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں چانسلر شپ کے امیدوار مارٹن شلس نےانتخابی مہم شروع کردی

برلن (نیوزڈیسک) جرمنی میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ’ایس پی ڈی‘ کے چانسلر شپ کے امیدوار مارٹن شلس نے اپنی ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر انہوں نے چانسلر انجیلا مرکل پر گھروں کے کرائے میں تیزی سے ہونے والے اضافے کو روکنے کے مطالبے کی راہ میں رکاوٹ بننے کا الزام عائد کیا۔

شلس نے کہا کہ باقاعدہ ملازم شہریوں اور لیبر ایجنسیوں کی وساطت سے برسر روزگار کارکنوں کی اجرتوں میں تاحال موجود واضح فرق کی ذمہ داری مرکل پر عائد ہوتی ہے۔ ایس پی ڈی اپنی انتخابی مہم پر 24ملین یورو خرچ کرے گی جو دیگر تمام جماعتوں سے زیادہ ہے۔ جرمنی میں عام انتخابات 24 ستمبر کو ہوں گے۔

تازہ ترین