• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوا مانچسٹر کمیونٹی خواتین کی فلاح کیلئے کوشاں ہے، ڈاکٹر ظہور احمد

مانچسٹر( علامہ عظیم جی) اپوا مانچسٹر پاکستانی کمیونٹی کی خواتین کی فلاح اور نئی نسل کی بہترین تربیت اور حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کااظہار اپوا کی بہتر کارکردگی کرنےوالی خواتین کو ایوارڈ اور تعریفی اسناد دینے کے موقع پر مانچسٹر میں چار سال تک متعین رہنے والے قونصل جنرل ڈاکٹر ظہور احمد نے کیا۔ اس موقع پر مانچسٹر کے نئے قونصل جنرل عامر نثار بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اپوا کی جنرل سیکرٹری بیگم نصرت احمد آباد نے کہا کہ اپوا مانچسٹر نے اپنے وطن کی سربلندی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور پاکستان میں فلاحی کاموں کی ترغیب کے لئے یہاں رہنے والی پاکستانی خواتین کو متحرک کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت بحیثیت ماں بہن بیٹی معاشرہ میں اہم ترین مثبت کردار ادا کرسکتی ہے، انہیں گھروں سے باہر نکلنا چاہئے اور باہمی اتحاد کے ساتھ اپنی نئی اور آنے والی نسلوں میں جذبہ حب الوطنی پاکستان کو اجاگر کرنا چاہئے۔

ایوارڈ حاصل کرنے والوں  میں بیگم نصرت احمد آپا، درشہوار بیگم، مسز اقبال ، بیگم غزالہ، بیگم بشری حسین، بیگم جہاں آرا، بیگم صابرہ ناہید، بیگم شاہدہ شامل ہیں اس موقع پر کونسلر نیلوفرصدیقی نے خواتین کے انسانی ہمدردی فلاحی جذبے کو سراہا۔

تازہ ترین