• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکاروں میں سیڈلرز ویل پر’’عشق‘‘ پیش کرنے پرہیجان

لندن(مرتضیٰ علی شاہ) معروف پاکستانی فنکاروں نے کہا ہے کہ وہ ہیررانجھا کے عشق پر مبنی عظیم داستان’’ عشق دی میوزیکل‘‘ کے لئے سیڈلرزویل تھیٹر پر پاکستانیوں کو بہتر انداز میں پیش کرنے کے لئے اپنی بھرپور کوششیں کررہے ہیں ’’ریڈ برج ڈراما‘‘ پر’’ عشق‘‘ کی ریہرسل کے دوران اس نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں نے کہا کہ یہ ان کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ عشق دی میوزیکل ’’ سیڈلرزویل کے ممتاز مقام پر پیش کیاجائے گا۔ یہ کھیل جیو ٹی وی نیٹ ورک اور جنگ گروپ آف نیوز پیپرز کے شراکت داری میں پیش کیاجائے گا۔

سرن دیپ پروڈکشنز نے برانڈ نیو صوفی، پنجابی، انگلش میوزیکل ’’عشق‘‘ کے لئے معروف پاکستانی موسیقاروں اور فنکاروں کی خدمات حاصل کی ہیں۔ یہ کھیل کلاسیقی اور جدید رقص کے ساتھ ساتھ شاعری اور موسیقی کا ایک شاندار امتزاج ہے، گوکہ تھیٹر پر اصل شو پیش کیے جانے میں تقریباً دو ہفتے باقی ہیں مگر ایسٹ لندن میں شو کے پروڈیوسرز کھیل کو عمدگی سے پیش کرنے کے لئے کوئی کسر چھوڑے بغیر جانفشانی سے ریہرسلز میں مصروف ہیں۔

رقص کی کوریو گرافی پاکستان سے سہائے ابڑو اور برطانیہ سے اوین سمتھ نے کی ہے، دونوں کا تعلق مشرق اور مغرب کی قطعی مختلف ثقافت سے ہے۔ سرن دیپ کے ڈائریکٹرز ہیومن اور فاروق بیگ کا کہنا تھا کہ وہ انہی خطوط پر ریہرسل کررہے ہیں جو پاکستان ہائی کمیشن کے اشتراک سے اس منصوبے کے آغاز پر ان کے ذہن میں تھا۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہارکیا کہ ڈائیورسٹی پر اظہار مسرت کے ساتھ ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیاجائے جہاں دونوں ثقافتیں اور لوگ ایک دوسرے سے رابطہ اور ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔

تازہ ترین