• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ) مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ نے روزنامہ جنگ لندن کے سینئر سب ایڈیٹر سعید نیازی کے سسر محترم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تعزیت کرنے والوں میں سرپرست اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر جیلانی، صدر پروفیسر سید احمد حسین ترمذی، جنرل سیکرٹری علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، جبکہ استحکام پاکستان کونسل برطانیہ، پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ نے بھی سعید نیازی سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

ان میں استحکام پاکستان کونسل کے صدر زیڈ اے مرزا صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نارتھ ویسٹ کے صدر اسد سجاد بٹ شامل ہیں۔

تازہ ترین