• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی یکم ستمبر کو مرکزی جماعت اہلسنت یوکے

لوٹن (نمائندہ جنگ) مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے رویت ہلال بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ عیدالضحی یکم ستمبر جمعتہ المبارک کو ہوگی۔

جماعت کے جنرل سیکرٹری ممتاز عالم دین علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے گزشتہ روز ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ یکم ستمبر کو عید کا فیصلہ جدید سائنسی علوم، محکمہ موسمیات کی اطلاعات کی روشنی اور شریعت کے تقاضوں کو ملحوظ رکھ کر کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا ہے کہ برطانیہ کی تمام مساجد اتحاد ملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی دن عید کا اعلان کریں گی۔

تازہ ترین