• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایک اسلامی ملک ہے، پاکستان کو حاصل ہی اسلام کے نام پر کیا گیا ہے۔ اسلامی ملک ہونے کی بنا پر پاکستان میں اسلامی ارکان کی ادائیگی پر خاص توجہ دی جاتی ہے، جیسا کہ نماز جمعہ کا خاصا اہتمام کیا جاتا ہے۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مرد حضرات قرب و جوار کی جامع مساجد کا رخ کرتے ہیں جس کے لئے سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں بھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے وقفہ دیا جاتا ہے لیکن تصویر کا دوسرارخ یہ ہے کہ اگر جمعہ کے روز کسی سرکاری و نجی کام کی غرض سے کسی دفتر کا رخ کیا جائے تو متعلقہ حضرات جمعہ کی نماز کا وقفہ ختم ہونے کے بعد بھی موجود نہیں ہوتے جس کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یوں جمعہ کی بریک کئی گھنٹو ںپر محیط ہو جاتی ہے۔ موسم گرما میں حالات اور بھی برے ہوتے ہیں گرمی دھوپ اور تپش میں گھنٹوں قطاروں میں کھڑے ہو کر انتظار کرنے پر بھی کام نہیں ہوپاتا اور وقت کا ضیاع الگ ہوتا ہے۔ نماز کی ادائیگی سے اللہ کے حقوق کی تو ادائیگی کردی جاتی ہے مگر حقوق العباد جن کی کسی طور پر بھی معافی نہیں ہے ان کے بارے میں خیال ہی نہیں کیا جاتا ۔ بالخصوص سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے تمام حضرات سے گزارش ہے کہ حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا بھی خیال کیا جائے اور عوام کو پریشانی سے بچایا جائے۔
(جویریہ سرفراز)

تازہ ترین