• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایک زرعی ملک ہے اس کی تقریباً ستر فیصد عوام کا انحصار شعبہِ زراعت پہ ہے آج کل کپاس کی فصل پر سپرے اور کھادوں کا استعمال عروج پر ہے۔ گندم کے مقابلے میں کپاس کی فصل پر زرعی ادویات کا استعمال بھی زیادہ ہوتا ہے۔ مارکیٹ میں نام نہاد زرعی ماہرین نے زمینداروں کو جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے کا سستا کاروبار ڈھونڈ رکھا ہے جس سے کسانوں کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے۔ جعلی ادویات کا استعمال کر کے ایک تو کسانوں کا معاشی استحصال ہو رہا ہے دوسرا فصلوں کو بھی کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو رہا۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ جعلی ادویات سے کسانوں کی لوٹ مار کی روک تھام کیلئے مثبت اقدامات کئے جائیں اور جعلی ادویات بنانے والی کمپنیوں اور ان کے مالکان کے خلاف سخت ایکشن لے کر بھرپور قانونی کارروائی کی جائے۔ (راناعلی شیر)
(alimasoom87@gmail.com)

تازہ ترین