• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں دہشت گردی و انتہا پسندی کا عفریت پروان چڑھانے کا ایک سبب تقسیم دولت کا وہ غیر منصفانہ نظام بھی ہے جس میں ایک طبقے کو ٹیکسوں کی چھوٹ سمیت ہر قسم کی سہولتیں حاصل ہیں اور دوسرے طبقے کے لئے زندگی اتنی دشوار بنا دی گئی ہے کہ پورے پورے گائوں کی آبادی اپنی اہم ضروریات کیلئے گردے بیچنے پر مجبور ہو گئی، کئی مجبور خاندانوں کو اجتماعی خود کشی کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔ اہم بات یہ ہے کہ ہمارے ہاں بھی اگر بہت سے ملکوں کی طرح ٹیکس امیروں سے وصول کر کے غریبوں پر خرچ کرنے کی حکمت عملی اختیار کیجائے تو کئی ایسے مسائل کے حل میں مدد ملے گی جو ماضی کی غلط پالیسی کا شاخسانہ ہیں۔ موجودہ حکومت اگر غریبوں کو ریلیف دینے میں کامیاب رہی تو عوام کی نظر میں اس کا مقام و مرتبہ بلند ہو گا اور تاریخ اسے اچھے نام سے یاد کرے گی۔(مدیحہ عمران)
(madihaimran@gmail.com)

تازہ ترین