• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش، پمپنگ اسٹیشنوں کی بجلی بند، نشیبی علاقوں میں پانی جمع

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد میں موسلا دھار بارش کے دوران واسا کے پمپنگ اسٹیشنوں کی بجلی بند،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز متاثرہ علاقوں اور واسا کے پمپنگ اسٹیشنوں پر پہنچ گئے،ضلعی انتظامیہ کی مداخلت پر حیسکو نے واسا کے تمام پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی بحال کردی۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں پیر کے روز ہونے والی بارش کے باعث نشیبی علاقوں اور مختلف پبلک مقامات اور اہم شاہراہوں پرپانی جمع ہے،ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور ایڈیشنل کمشنر ون اور ایڈیشنل کمشنر ٹو کی نگرانی میں ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد مذکورہ افسران اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی،اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد اور قاسم آباد کی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور عملے کے ہمراہ متاثرہ علاقوں اورواسا کے پمپنگ اسٹیشنز پہنچ گئے،واسا انتظامیہ نے بتایا کہ ڈیزل کی عدم فراہمی اور بجلی کی بندش کے باعث پمپنگ اسٹیشن بند ہیں جس پر ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے حیسکو کے اعلیٰ افسران سے فوری رابطہ کرکے واسا کے تمام پمپنگ اسٹیشنوں کی بجلی بحالی کرائی جس کے بعد نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے میئر اور میونسپل کمشنر سے بھی رابطہ کرکے ریسکیو آپریشن تیز کرنے اور 24 گھنٹے میں تمام علاقوں سے پانی نکالنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین