• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس دین کی ترویج و اشاعت میں بنیادی کردار ادا کررہے ہیں،ممتازسہتو

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو نے کہا ہے کہ مدارس دین کی ترویج و اشاعت میں بنیادی کردار ادا کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے مدرسہ تفہیم القرآن قاسم العلوم کچا قلعہ کی تقریب تقسیم اسناد اور انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ دینی مدارس تہذیب اوراخلاقیات کے مراکزہیں، یہاں سے قرآن و سنت کے پیغام عام ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ دین و دنیا دونوں کی تعلیم ضروری ہے، ایک اچھا اور مثالی مسلمان شہری بننے کے لیے تعلیم بہترین ذریعہ ہے، الخدمت فاؤنڈیشن کی رفاہی کاموں کے ساتھ ساتھ دین کی ترویج و اشاعت قابل تقلیدکام کررہی ہے، ایسی تقریب دیکھ کر یقین پختہ ہوجاتا ہے کہ ملک و ملت کا مستقبل روشن ہے۔ امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے کہا کہ الخدمت کے مدارس میں کسی مسلک اور تفریق کی تعلیم نہیں دی جاتی۔

تازہ ترین