• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوراہوں پر قربانی کے جانوروں کی فروخت سےمسائل پیدا ہورہے ہیں،پی ایس پی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی ضلع حیدرآباد کے صدر ندیم قاضی، شعیب جعفری، فہیم آرائیں و دیگر نے اپنے بیان میں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حیدرآباد میں چوراہوں اور راستوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت سے ٹریفک کی روانی اور پیدل چلنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا اور صحت و صفائی کے مسائل پیدا ہورہے ہیں، خاص کر طالبات و خواتین اس صورتحال سے سخت پریشان ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ و پولیس اس کا فوری نوٹس لے اور مخصوص جگہ یا مویشی منڈی میں جانوروں کی خرید و فروخت کو ممکن بنایا جائے تاکہ شہری اس اذیت ناک صورتحال سے نجات پاسکیں۔

تازہ ترین