• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی ٹرین مختلف منازل طے کرکے سکھر پہنچنے کے بعد کو ئٹہ روانہ

سکھر (بیورو رپورٹ) پاکستان ریلوے کی جانب سےچلائی جانیوالی آزادی ٹرین مختلف منازل طے کرکے سکھر پہنچنے کے بعد اگلی منزل کوئٹہ کے لئے روانہ ہوگئی۔ آزادی ٹرین کے سکھر ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر تاجروں، سیاسی، سماجی تنظیموں کے رہنماؤں، کارکنوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں استقبال کیا، اس موقع پر ریلوے حکام بھی موجود تھے اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

آزادی ٹرین میں بنائے گئے فلوٹس لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، شہریوں کی بڑی تعداد آزادی ٹرین دیکھنے کے لئے سکھر ریلوے اسٹیشن پر پہنچی، جس میں اسکول کے طلبہ بھی شامل تھے۔ آزادی ٹرین میں بنائے گئے ثقافتی فلوٹس، تحریک آزادی سے متعلق تصاویر، پوٹریٹس میں شہریوں نے خصوصی دلچسی کا اظہار کیا۔

تازہ ترین