• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)  گورنر سندھ محمد زبیر نے سب سے بڑی صحت کے شعبہ کی (ایکسپو سینٹر) میں 13 ویں ہیلتھ اینڈ فا رما ایشیا نمائش کا افتتاح کردیا ۔ نمائش میں 50 ہزار سے زائد صحت کے شعبہ کے ماہرین شرکت کررہے ہیں جن  میں امریکہ ، برطانیہ، چین ، فرانس ،جاپان ، کوریا ، اٹلی، سنگا پور ، جرمنی ، ایران ، تائیوان اور خلیجی ممالک سمیت دیگر 25 سے زائد ممالک کے غیر ملکی مندوبین بھی شامل ہیں ۔ نمائش میں 30 سے زائد سیمینا ر ، ورکشاپ ، کانفرنس منعقد ہونگی جس میں میں غیر ملکی ماہرین ملکی ماہرین کو تربیت بھی فراہم کرینگے ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ ای کامرس گیٹ وے نے پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد ہ یہ 3روزہ نمائش خوش آئند ہے کیونکہ نمائش میں تمام دوا ساز صنعتوں ، صحت سے متعلق صنعت کاروں، طبی اداروں، ہسپتالوں ، لیبارٹری اور ان سے جڑی ہوئی دیگر صنعتوں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع حاصل ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے شعبہ کی 450سے زیادہ کمپنیاں اس نمائش میں شرکت کر رہی ہیں جن کا تعلق 25ممالک سے ہے ، یہ نمائش دنیا میں ملک کا سوفٹ امیج اجاگر کرے گی۔گورنرسندھ نے کہا کہ صحت عامہ کسی بھی معاشرے کا سب سے اہم شعبہ ہے،صوبہ سندھ میں مختلف بیماریوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے،اس نمائش میں غیر ملکی وفود کی شرکت پاکستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی مندوبین کی آمد پر ان کے شکر گذار ہیں،سی پیک کے حوالے سے بھی اس نمائش کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اس کی ترقی میں ہی ملک کی ترقی مضمر ہے، کراچی میں دوبارہ معاشی سرگرمیاں بحال کرنا اولین ترجیح ہے جبکہ ہر شعبہ میں اس طرح کی بین الاقوامی نمائشوں کے انعقاد کی اشد ضرورت ہے۔

تازہ ترین