• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی اے( سال اول)پرائیویٹ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کے  شعبہ امتحانات کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور راولاکوٹ میں ہونے والے بی اے( سال اول) پرائیویٹ سالانہ امتحانات2015منعقدہ امتحانات دسمبر2016کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کراچی میںہونیوالے امتحان میں630طلباء رجسٹرہوئے جن میں 582طلباء نے امتحانات میں شرکت کی اور 134طلباء کامیاب قرار پائےجبکہ مجموعی رزلٹ فیصد23.02رہا۔وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم کے مطابق بی اے، بی کام ، ایم اے اور مدارس(پرائیویٹ) کے خصوصی امتحانات کی رجسٹریشن برائے 2016 کی تاریخ میں1ہزار روپے لیٹ فیس (کُل فیس 4200)کے ساتھ24 اگست2017 تک توسیع کردی گئی ہے۔رجسٹریشن فارم آن لائن جامعہ اُردو کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

تازہ ترین