• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلیسیمیا اور بلڈ بینک سے مستحق افراد مستفید ہوسکیں گے، واحد علی رحمانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حوا علم الشفاء ٹرسٹ کے زیر اہتمام فاطمہ تھیلیسیمیا اینڈ بلڈ بینک سرجانی ٹائون میں افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم جبکہ صوبائی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت حسین عباسی نے صدارت کی۔

خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے چیئرمین ٹرسٹ واحد علی رحمانی نے کہا کہ فاطمہ تھیلیسیمیا و بلڈ بینک کا افتتاح ہمارے فلاحی کاموں میں ایک بہترین اضافہ اور سماجی کاموں کے سفر میں ایک اہم ترین سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور ضلع غربی، وسطی، ملیرا ور شرقی کے کچھ علاقوں میں مستحق افراد مستفید ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور مخیر حضرات ہمارے ساتھ خصوصی تعاون اور سرپرستی کریں تو اس علاقے میں مزید تعلیمی اور طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔

مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم اور ڈاکٹر شفقت حسین عباسی نے اپنے اپنے خطاب میں ہر سطح پر اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب میں سلطان مسعود شیخ، شکیل بیگ، ظہیر الدین عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔

تازہ ترین