• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اس سال میٹرک کے امتحانات میں کریسنٹ گروپ آف پبلک اسکولز کے 365طلبہ نے اے۔ ون اور اے گریڈ میں کامیابی حاصل کر کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار کریسنٹ گروپ آف پبلک اسکولز کے سرپرستِ اعلیٰ اور ماہرِ تعلیم ملک عبدالغفور اعوان نے جشنِ آزادی اور میٹرک کے امتحانات میں شاندار کامیابی کے سلسلے میں کریسنٹ کیڈٹ اکیڈمی چاندنی چوک بلدیہ ٹائون میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں اسکول کے طلبہ، والدین اور علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں نے ملّی نغمے اور ترانے پیش کیے۔مقررین نے کہا کہ جو بچے محنت کرتے ہیں وہ ہمیشہ امتیازی نمبروں سے پاس ہوتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ والدین اپنے بچوں پر توجہ دیں تاکہ بچے محنت کریں اور ملک و ملت کا نام روشن کریں۔

تازہ ترین