• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو یونیورسٹی،کیمپسزکیلئے ایک ہی وقت میں سلیکشن بورڈ کا انعقاد کیا جائے ، اساتذہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی میں اساتذہ کے نمائندہ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گلشن اقبال، عبدالحق اور اسلام آباد کیمپسز کے اساتذہ کے لیے بلا تاخیر،بلا امتیاز اور ایک ہی وقت میں سلیکشن بورڈ کا انعقاد کیا جائے۔

اجلاس میں یونیورسٹی میں 22اگست کو منعقد ہونے والے محدود اور نامکمل سلیکشن بورڈ کے انعقاد کے خلاف قرارد اد منظور کی گئی۔اجلاس میں یونیورسٹی کے سینیٹر اور نامزد کنندہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر افتخار احمد طاہری، نامزد کنندہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عرفان عزیز، ڈاکٹر کوثر یاسمین، جی آر ایم سی کے رکن ڈاکٹر ساجد جہانگیر، داکٹر عفت محمود، ڈاکٹر عفت عبدالمالک، ڈاکٹر نصرت جبین، ڈاکٹر سحرا فشاں، ڈاکٹر شاہین عباس، ڈاکٹر عزیز الدین، ڈاکٹر عروج ہارون، ڈاکٹر رابعہ فرحین، ڈاکٹر امینہ سلطانہ، ڈاکٹر عبدالعزیز، سیدمحمد خالد، ڈاکٹر سحر زیدی، ڈاکٹر عارف زبیر، ڈاکٹر سید اختر رضا، عبید خالق، حاجی محمد،ڈاکٹر سمیرا رضی خان، ڈاکٹر محمد سلطان، اسماء دلشاد، ڈاکٹر ثمینہ، ڈاکٹر اصغر دشتی، ڈاکٹر فیصل ، ڈاکٹر وسیم، ڈاکٹر یاسمین سلطانہ، فرزانہ جبین، ڈاکٹر کمال جامڑو اور دیگر اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر منظور کی جانے والی قرارداد میں یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے محدود اور نامکمل سلیکشن بورڈ کے انعقاد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ قائم مقام انتظامیہ کی جانب سے اعلی تعلیمی اداروں، قومی اسمبلی، سینیٹ آف پاکستان اور دیگر قومی سطح کے اداروں کے ساتھ تصاد م کی صورت حال سے یونیورسٹی میں تعلیمی، انتظامی اور مالی بحران اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔

تازہ ترین