• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی سکیورٹی ٹیم 26اگست کولاہور پہنچے گی

لاہور (نمائندہ جنگ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سکیورٹی ٹیم دو روزہ دورے پر 26 اگست بروز ہفتہ کولاہور پہنچے گی ۔ سکیورٹی ٹیم دورے کے دوران اسٹیڈیم ، اس میں موجود سہولیات ، ہوٹل اور آنے جانے والے راستوں کا جائزہ لے گی۔ ٹیم کی رپورٹ کے بعد ورلڈالیون کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا ۔ بین الاقومی کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، عمران طاہر، ڈیرن سیمی ، معین علی اور برینڈن مک کولم کے بھی پاکستان آنے کے امکانات ہیں۔

تازہ ترین